کرونا کیسز میں اضافہ: کراچی، اسلام آباد میں منی سمارٹ لاک ڈاؤن

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا کے بڑھتے کیسز، وفاقی وزیراسد عمر کا ٹوئٹ تھا کہ گزشتہ 6 ہفتے اوسط قومی سطح پر کورونا کیسز کی تعداد 2 فیصد سے کم تھی، پچھلے ہفتے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 فیصد سے زیادہ رہی ہے، کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ ہو گیا ہے، ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دی، کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔