553032 80031785

ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر عمران عباس خوش

ویب ڈیسک : اداکار عمران عباس نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دو روزقبل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی، پی ٹی اے کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی سے جہاں پاکستانی ٹک ٹاکرز ناخوش ہیں، وہیں کچھ لوگ خوشی بھی منارہے ہیں، اداکار عمران عباس بھی ان لوگوں میں شامل ہیں، جو ٹک ٹاک بند ہونے سے خوش ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ٹک ٹاک پر پابندی لگنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2020 اتنا بھی برا نہیں ہے، تاہم اداکار منیب بٹ کے خیالات عمران عباس سے بالکل مختلف ہیں، انہوں نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کہا یار چھوٹی چھوٹی خوشیاں تھیں، لوگوں کی ٹک ٹاک اسٹارز کے لیے برا محسوس ہورہا ہے۔