ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 384 نئے کیسز سامنے آئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 10مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 384 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8552 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 4 ہزار 185 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 19 ہزار 317 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،
سندھ میں 1 لاکھ 540 ہزار 294 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 764، کے پی میں 38348 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 17331 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3937، بلوچستان میں 15525کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 3118 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6580 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2555 ، پنجاب میں 2258 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1264، اسلام آباد میں 189 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں کورونا کے 89 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 78مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،24 گھنٹوں میں ملک بھر می 26951 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 804 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 76 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 38لاکھ 84 ہزار 796 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔