Capture 8

پشاورخیبرٹیچنگ ہسپتال میں بجلی بریک ڈاون کے باعث تمام آپریشنز ملتوی

ویب ڈیسک (پشاور): پشاورخیبرٹیچنگ ہسپتال میں بجلی بریک ڈاون کے باعث تمام آپریشنز ملتوی، ہسپتال کو3 فیڈرز سے بجلی مل رہی ہے، جبکہ تینوں فیڈرز کو بند کردیا گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بجلی بندیش کے باعث مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے، ہسپتال جنریٹر اتنے بڑے سیٹ اپ کو بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ہیں، انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود مریضوں کی حالت غیر ہوگئی ہے، پیسکو حکام سے پہلے بھی بات ہوئی کے تینوں فیڈرز سے بجلی بند نہ کی جائے، پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ انھیں تینوں فیڈرز کو بند کرنے کا حکم ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر نوجوان زخمی