ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 530 نئے کیسز سامنے آئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 8 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 530 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8651 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ ٤ ہزار 609 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 19 ہزار 848 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،
سندھ میں 1 لاکھ 54ہزار 534 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 892، کے پی میں 38367 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 17428 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3955، بلوچستان میں 15541کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 3131 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،
ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6588 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2556 ، پنجاب میں 2264 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1264، اسلام آباد میں 189 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں کورونا کے 91 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 78مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 30,022 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 852 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 80 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 39لاکھ 14 ہزار 818 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔