568372 13562091

برطانوی ہائی کمشنرڈاکٹر کرسچین ٹرنرکی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور گہرے دو طرفہ تعلقات موجود ہیں، برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ہم اس شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے متمنی ہیں، برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جس حکمت عملی سے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تحسین ہے، وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا، دوران ملاقات، ماحولیاتی تبدیلی، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی، برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کو سراہتے ہوئے، اپنے حالیہ دورہ ء شمالی علاقہ جات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا