WhatsApp Image 2020 10 13 at 18.47.40

محکمہ کھیل وامورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ٹرانس جنڈر سپورٹس گالا کا انعقاد

ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ کھیل وامورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ٹرانس جنڈر سپورٹس گالا کا انعقاد، ڈائریکٹر یوتھ ڈاکٹر ارم شاہین کی میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو بہت سی فیلڈ میں نہیں پوچھا جاتا، ان کو ہر فیلڈ میں آگے آنا چاہیے ، پشاور کو پہلے چنا ہے اس کے بعد دیگر ڈسٹرکٹ پر جائیں گے ۔
نظامت امور نوجوانان کا کہنا تھا کہ آج کا ایونٹ بھی ان کیلئے تفریح کیلئے منعقد کیا گیا یے، پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ سپورٹس گالا میں 7 کھیل شامل، پشاورگالا میں 7 مختلف گیمز رکھی گئی ہیں جن میں 50 سے زائد خواجہ سرا شریک ہیں، رسہ کشی، آرچری، کرکٹ، ووڈ بال، سائیکلنگ، اتھلیٹکس اور میوزیکل چیئر شامل۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ