w419vyM3 400x400 1

پشاور میں 500 سے زائد دکانوں کو بند کرنا انتظامی نااہلی ہے.ثمرہارون بلور

ویب ڈیسک (پشاور):ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ پشاور میں 500 سے زائد دکانوں کو بند کرنا انتظامی نااہلی ہے، ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں، دکانیں بند کرانا یا سیل کرانا کسی مسئلے کا حل نہیں، وام میں کرونا بارے بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نوالہ نہ چھینا جائے، انتظامی نااہلی اور غیرسنجیدگی کی وجہ سے ہی عوام میں آگاہی نہیں پھیلائی گئی، پشاور انتظامیہ فوری طور پر ان دکانوں کو کھولنے کے احکامات جاری کریں ، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی چھینی جاچکی ہے، مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے، ایسے حالات میں کورونا سے بچنے کے ساتھ ساتھ بچوں کا پیٹ پالنا بھی عوام کی مجبوری ہے، حکومت خود ریلیف دے نہیں سکتی ، عوام سے مزدوری کا حق بھی چھینا جارہا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی