images 56

کمسن بچیوں کو زیادتی کےبعد وحشیانہ طور پر مارنے کے واقعات کا معاملہ اسمبلی سیکرٹریٹ پہبچ گیا

ویب ڈیسک (پشاور):کمسن بچیوں کو زیادتی کےبعد وحشیانہ طور پر مارنے کے واقعات کا معاملہ اسمبلی سیکرٹریٹ پہبچ گیا، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان، سراج الدین خان اور حمیرا خاتون نے تحریک التواء اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا، صوبہ بھر میں کمسن بچیوں کے ساتھ آئے روز زیادتی کے شرمناک واقعات رونماءہورہے ہیں۔
عنایت اللہ خان ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ستم بالائے ستم یہ کہ جنسی تشدد کے بعد معصوم بچیوں کو بے دردی کے ساتھ ماراجاتا ھے، ایوان نےان واقعات پر خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس نے اپنی سفارشات ایوان میں پیش کئے ہیں، گزشتہ روزچارسدہ میں ڈھائی سالہ معصوم بچی کا زیادتی اور قتل کے بعد علاقے کی فضاء ایک بار پھر سوگوار ہو گئی ہے، ان واقعات میں ملوث بعض مجرموں کی گرفتاری کے باوجودشرمناک واقعات تھمنے کانام نہیں لے رہے ہیں، قانون کی عملداری نہ ہونےسے آئے روز یہ شرمناک واقعات رونماء ہوتے ہیں، وزیر قانون اصل حقائق سے ایوان کو آگاہ کریں اوران واقعات کوزیر بحث لایا جائے۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور