peshawar brt bus catches fire near hayatabad video 1598462417 4611 1

پشاور بی آر ٹی تحقیقاتی رپورٹ: آگ کا باعث بننے والے بسوں کے موٹر کنٹرولرز کو اپڈیٹ اور تبدیل کیا جارہا ہے

ویب ڈیسک: پشاور ٹرانس بس کمپنی ماہرین کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ جاری

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی پشاور سروس کو بس کمپنی کی سفارش پر عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔
بس کمپنی کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے،کرنٹ کی غیر معمولی ترسیل کی وجہ سے کاپیسیٹر کی کارکردگی متاثر ہوئی اور شارٹ سرکٹ کا باعث بنی۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان

ترجمان ٹرانس پشاور نے مزید بتایا کہ شارٹ سرکٹ بسوں میں آگ کا باعث بنا،بس کمپنی کی جانب سے ان تمام مسائل کا دیرپا حل تلاش کرلیا گیا ہے۔تلاش کردہ دیرپا حل مقامی بیرونی حالات کے پیش نظر اگلے 12 سال تک کارآمد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بسوں کے موٹر کنٹرولرز کو اپڈیٹ اور تبدیل کیا جارہا ہے،بسوں کے درجہ حرارت کو مزید کنڑول کرنے کہ لئے اضافی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بسوں کی وائیرینگ کو مزید موثر بنایا جارہا ہے۔ بی آر ٹی کی بسیں اور انکے پرازجات وارنٹی میں ہیں۔بی آر ٹی بس سروس کو بس کمپنی کی سفارش پر 25 اکتوبر کو بحال کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے، یونیسیف