امریکہ میں کورونا کے57 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (امریکہ): ‏امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ سامنے آئے، 940 افراد جان کی بازی ہار گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار کے قریب پہنچ گئی، بھارت میں 1 لاکھ 11ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے، متاثرہ افراد کی تعداد 73لاکھ سے تجاوز کرگئی۔