شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ایک افسر اور پانچ سپاہی شہید

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں رزمک کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا حملہ ہوا ہے، دھشت گردی کے اس واقعہ میں ایک افسر اور پانچ سپاہی شہید.

شہداء میں کیپٹن عمر فاروق بھی شامل، شہدا میں نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد بھی شامل، شہداء میں حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ بھی شامل.