پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے،منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا-وزیراعظم

ویب ڈیسک: اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات-

ملاقات میں ملکی قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال

پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر وزیراعظم کو بریفنگ

ادارے قوم کو پیارے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی گفتگو، وزیراعظم عمران خان نے مزید اپنی گفتگو کہا کہ پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے،منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا،قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں-

بابر اعوان نے اپنے عمران خان سے اپنے گفتگو میں کہا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت ملکی و قومی مفاد میں نہیں، عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں بھرپور دفاع کیا جائیگا، بہتر معاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے، درست پالیسیوں اور عوامی مفاد کی قانون سازی سے مثبت نتائج کی توقع ہے.