5e1fcfc273c42

آٹا قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت. ڈپٹی کمشنر پشاور عدالت میں پیش

ویب ڈیسک(پشاور): آٹا قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت، سیکرٹری خوراک,ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر سرکاری افسران عدالت میں پیش،جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں, اور وزراء سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں، مارکیٹ میں آٹا 75 روپے کلو اور ٹماٹر 200 روپے فی کلو مل رہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں، سیکرٹریز اور دیگر افسران دفتروں میں بیٹھ کر مراعات انجوائے کررہے ہیں، اپنے دفتروں سے باہر نکلیں عوام کی کوئی فکر کریں، ہم نے پوائنٹ بنائے ہیں. روزانہ 16 سو بیگر آٹا سستے ریٹ پر دے رہے ہیں، سرکاری نرخ پر آٹا کہا پر مل رہا ہے کسی کو پتہ نہیں، وزیر ایک پودا لگاتا ہے تو اخباروں میں بڑے بڑے اشتہار لگ جاتے ہیں، وزراء کے اشتہارات ہوتے ہیں لیکن اخبار میں یہ اشتہار نہیں دیتے کہ کہا پر سستا آٹا مل رہا ہے، افسران اپنے دفتروں سے باہر نکلیں، انتظامیہ سے لوگوں کے توقعات ہوتے ہیں, افسران اپنی ذمہ داری نہیں نبھا سکتے تو عوام کیا کریں، ہمیں سے کوئی غرض نہیں کہ کون افسر کہا ہے ہمیں غرض صرف اس سے ہے کہ عوام کوسستی چیزیں ملے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹ پر آٹا کہا پر دستیاب ہے, مقامی اخبارات میں اشتہار دیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلیں ،آئندہ سماعت پر ہمیں رپورٹ پیش کریں, ایسا مثبت رپورٹ جس میں قیمتیں کم کی ہوں، رپورٹ پیش نہیں کی تو پھر ہم وزیراعلی اور صوبائی وزیر خوارک کو طلب کرے گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو