23 4

مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید تربیت ہماری زندگی کا حصہ ہے.آرمی چیف

ویب ڈیسک(بہاولپور):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور کا دورہ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تربیتی، انتظامی امور پر بریفنگ ، آرمی چیف نے جوانوں کی اسنائپر ٹریننگ بھی دیکھی، جوانوں نے اسنائپر سے 1500میٹر تک کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت ،بلند عزم کو سراہا.
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تربیت سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ناگزیر ہے، مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید تربیت ہماری زندگی کا حصہ ہے.
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سولجر کلب بہاولپور کا افتتاح کیا، سولجر کلب سپاہیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے بنایا گیا ہے، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے آرمی چیف کا استقبال کیا.

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا