img 1571043283

پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک : پوری دنیا میں آج ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جارہا ہے، عالمی سطح پر ہرسال 15اکتوبر ہاتھ دھونے سے متعلق عوامی آگہی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن کا آغاز 12 سال قبل 2008 میں 70 مختلف ممالک کے 120ملین بچوں نے بیک وقت اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھو کر کیا تھا، عالمی دن کا مقصد پیٹ کی بیماری سے مرنے والوں بچوں کی شرح اموات میں روازنہ ہاتھ دھو کراموات میں کمی لائی جا سکتی ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر ہاتھ دھونے کی اہمیت پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی، کیونکہ کورونا سے بچاؤ کا واحد ذریعہ صفائی ہے، جس میں ہاتھوں کا دھونا سب سے زیادہ ضروری ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں پینے کا پانی87 فیصد ناقص اور صحت کے لیے نقصان دہ ہے، صفائی کے ناقص انتظام اور ہائی جین سے متعلق عمومی لا پرواہی اسہال/ دست/ پیچش کی بنیادی وجہ ہے، سالانہ 20 ملین سے زائد بچے اسہال کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق اڑھائی لاکھ بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز کے خط کا معاملہ:پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا