sultan muhammad

چارسدہ میں سب جیل کے نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا گیا

ویب ڈیسک(چارسدہ):چارسدہ میں سب جیل کے نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا گیا،جیل کا افتتاح صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند نے کی ، چارسدہ کے نئے سب جیل میں 150 قیدیوں کی گنجائش ہوگی،معاون خصوصی تاج محمد ترند کا کہنا تھا کہ چارسدہ میں موجودہ جیل ایکٹ میں ترامیم کے ساتھ ساتھ نئے ایکٹ لا رہے ہیں، جیلوں کے اندر صنعتیں قائم کرکے قید یوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر ینگے تاکہ وہ جیل کے اندر سے اپنے خاندانوں کی کفالت کریں.
وزیر قانون سلطان محمد خان کا کہنا تھا کہ کرائم جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ فوری سستا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،جیلوں کے اندر عریب قیدیوں بالخصوص خواتین اور جو ونایل کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے سمیت جیل ریفارمز لا رہے ہیں ہیں، جیل کے افتتاح کے موقع پرمعاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی اور ائی جی جیل مسعودخان بھی موجود تھے، دو سال بعد جیل کا افتتاح ھونے مردان جیل سے قیدیوں کوچارسدہ جیل منتقل کردیا گیا ھے،
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ کوشیش ھوگی کہ چارسدہ میں سب جیل ڈسٹرکٹ جیل میں تبدیل کریں، جیل میں ہر قسم جدید سہولیت فراہم کردی گئی ھے،جیلوں کو قیدیوں کی اصلاح گاہ بنایینگے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی