WhatsApp Image 2020 10 15 at 9.15.09 PM

گدون ملک آباد میں پاک آرمی شہید ریاض احمد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

ویب ڈیسک (صوابی):گدون میں ملک آباد پاک آرمی شہید ریاض احمد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، آج وزیرستان میں پاک آرمی کے کنوائی پر راستے میں نصب بم دھماکے میں 1 کیپٹن سمیت 5 آرمی اہلکار جانبحق ہوگئے، ملک آباد گدون کے باسی نائب صوبیدار ریاض احمد نے بھی جامِ شہادت نوش فرمایا، شہید ریاض احمد کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ مغرب ملک آباد گدون میں ادا کر دی گئی، پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر کو سلامی پیش کی اور قبر پر پھولوں کے ہار نچاور کر دئیے ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی