pakistan schools

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 20 نئے کیسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک (پشاور): گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 20 نئے کیسز سامنے آگئے،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک 418 کورونا کیسز تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہوئے ہے، تعلیمی اداروں کے 41 ہزار 886 افراد سے نمونے لیئے گئے ہیں، 34 ہزار 738 کیسز کا ریزلٹ منفی آیا ہے، خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 38521ہوگئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جانبحق ہوا ہے، صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات 1265 ہیں، پشاور صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 36816ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پھیپھڑوں کے کینسر سے بچانے والی ویکسین پر کام جاری