5 207

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بی ایس طلباء کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج مظاہر ہ

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بی ایس طلبا اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی سمسٹرز گزرنے کے باوجود آب تک کسی بھی یونیورسٹی کے ساتھ الحاق نہیں ہوا ہے، رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث بی ایس ضائع ہونے کا خدشہ ہے، پشاور یونیورسٹی کے ساتھ رجسٹریشن کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ کالج میں سجیکٹ سپشلسٹ اساتذہ کی کمی ہے،اساتذہ نہ ہونے کے باعث کلاسز ضائع ہوتے ہیں، کالج میں لیب کی بھی سہولت موجود نہیں، جدید دور میں بھی طلبا کو کوئی سہولت میسر نہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجی دھرنا دینگے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری