images 58

حکومت ضم شدہ اضلاع میں ترقی کاموں کیلئے کوشاں ہے۔وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ضم شدہ قبائلی علاقوں کی بلاتعطل ترقی کے لئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے تمام مالی وسائل فراہم کیے جائیں گے، وہ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا خصوصاً ضم کیے گئے،علاقوں اور پنجاب کی ترقیاتی ضروریات کے بار ے میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، وزیراعظم نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی اورصوبائی سطح پر مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے اس بات پرافسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں سیاسی ترجیحات کو مد نظررکھتے ہوئے حکومتی وسائل کا ایک بڑا حصہ چند علاقوں کے لئے مخصوص کیا گیا تھا، جس سے لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہوا، عمران خان نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ محاصل کی وصولی کی مد میں ضلعی اور بلدیاتی حکومتوں کو با اختیار بنانے پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ ان کے وسائل ان علاقوں کی ترقی کے لئے استعمال کیے جاسکیں، وزیراعظم نے صوبوں کوسرکاری املاک کوبروئے کارلاکرمالیاتی وسائل پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی بھی تاکید کی، تاکہ کورونا وائرس کے مالیاتی اثرات کو کم کیا جاسکے، اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ علاقوں کی ترقیاتی ضروریات اورصوبائی مالیاتی ایوارڈ سے متعلق پنجاب کے معاملے پربھی تفصیل سے غورکیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف