پاکستان میں پہلی بار قومی ٹرائیتھلون 2020 مقابلے کل سے بہاولپور میں شروع ہونگے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں پہلی بار قومی ٹرائیتھلون 2020 مقابلے کل سے بہاولپور میں شروع ہونگے ،ٹرائیتھلون مقابلے 17 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بہاولپور میں منعقد ہوں گے ،مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے ،تین روزہ ٹرائتھلون 2020 مقابلوں میں تین ایونٹس منعقد ہوں گے ،ایونٹس میں تین سو میٹر تیراکی کے مقابلے،20 کلومیٹر سائیکلنگ کے مقابلے ہوں گے ، 10 کلو میٹر دوڑ بھی ان مقابلوں کا حصہ ہوگیان مقابلوں میں یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس طلبہ حصہ لیں گے مقابلوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی حصہ لیں گے ،سرکاری ملازمین ، محکمہ پولیس، پاکستان رینجرز اور پاک فوج کے کھلاڑی بھی مقابلوں میں حصہ لیں گے ملک بھر سے پیشہ وارانہ ایتھلیٹس کو بھی مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔