پشاور کے ایکسائز پولیس کی کامیاب کارروائی 32-کلو منشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (پشاور)کے ایکسائز پولیس پشاور ریجن کی انسداد منشیات کی کامیاب کارروائیوں کے دوران ایکسائز پولیس سٹیشن پشاور ریجن نے 24 گھنٹوں کے دوران بتیس کلو گرام منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی ۔ کلٹس گاڑی کے زریعے جمرود سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 16480 گرام ہیروئن اور 15600 گرام چرس برآمدکر لیا گیا، اس سیقبل مذکورہ ٹیم نے لاکھوں مالیت کے ایک کلو آئس کی سمگلنگ بھی ناکام بنادی ،ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ،دوسری جانب ایکسائز پولیس نے ایبٹ آباد میں رینٹ کی گاڑیاں فروخت کرنے والا نوسرباز گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔