ہنگو میں مولانا عادل شہید کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (ہنگو): احتجاجی مظاہرے میں مولانا ظفر الرحمان مولانا عبدالجلیل مولانا مدثر مفتی یونس سمیت کثیر تعداد میں علاقہ عوام کی شرکت۔ مولانا ظفر الرحمان نے کہا کہ شہید مولانا عادل کی قاتلوں کو فورا گرفتار کیا جائے، آئے روز روز علمائے کرام کو بے دردی سے قتل کئے جاتے ہیں حکومت نے اب تک ایک قاتل کو گرفتار نہیں کیا۔
مولانا عبدالجلیل نے کہا کہ علماء کے قتل میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں حکومت علماء کو تحفظ دیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر مولانا عادل کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار نہیں کئے گئے تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔