5d080df6c62b2

قومی اسمبلی اجلاس : اپوزیشن کی شدید نعرہ بازی، وزیراعظم اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی آمد پر اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

جمعے کو قومی اسمبلی کے سیشن میں وزیراعظم کے اسمبلی ہال میں داخل ہونے سے لے کر نشست پر بیٹھنے تک اپوزیشن رہنما حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔

اپوزیشن نعرے لگاتے رہے جس پر وزیراعظم عمران خان ایوان سے اٹھ کر چلے گئے، حکومتی اراکین کی جانب سے بھی نعرے بازی کی گئی جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس 20 منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہنما قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے بار بار خاموشی کی درخواست کو بھی نظرانداز کرتے رہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں بلوچستان کے ضلع گوادر اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

اسمبلی اراکین کے شورشرابے کے باعث اجلاس کی کارروائی میں 20 منٹ کا وفقہ کیا گیا۔ بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی.