WhatsApp Image 2020 10 16 at 3.11.29 PM

پشاور پولیس کی کارروائی۔اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور پولیس کی کامیاب کارروائی ۔اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر کے ایک ملزم گرفتارکر لیا گیا ۔ اے ایس پی حیدر علی کا کہنا تھا گرفتار ملزم نادر خان کا تعلق مردان سے ہے ۔ ملزم ٹرک کے ذریعے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ٹرک کے خفیہ سے 34 عدد کلاشنکوف اور مختلف بور کے 68 عدد رائفل برآمدکر لئے گئے ۔ ٹرک کے خفیہ خانوں سے 14 عدد پستول اور 30 ہزار کے قریب مختلف بور کے کارتوس بھی برآمدہوئے۔ 300 عدد میگزین، 325 عدد بٹ اور 5 بوری سپیئر پارٹس بھی برآمد کر لی گئیں ہیں۔ اے ایس پی فقیر آباد نے مزید بتایا کہ اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ملزم سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا