dal

پشاور کی ضلعی انتظامیہ جاگ گئی ،1 سال بعد نرخ نامہ جاری

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور کی ضلعی انتظامیہ جاگ گئی ،1 سال کے عرصے کے بعد نرخ نامہ جاری کردیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ پشاور نے گوشت،دودھ ،دہی اور دیگر اشیاء خوردونوش کا نرخ نامہ جاری کردیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق بھینس کے فی کلو گوشت کی قیمت 370 روپے اور گائے 400 روپے فی کلو مقرر ۔ چھوٹے گوشت کی فی کلو قیمت 810 روپے مقرر کردی گئی ہے ۔قیمہ کا فی کلو ریٹ 400 روپے فی کلو مقرر کر دیا گئی ۔شہر میں چپلی کباب کا فی کلو ریٹ ریٹ 450 روپے مقرر کر دیا گیا ۔بھینس کا دودھ 120 اور گائے کا 80 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ۔شہر میں دہی کا ریٹ 120 روپے فی کلو جبکہ دال ،چاول اور دیگر اشیا خوردونوش کے بھی فی کلو نئی قیمت مقرر ۔ذرائع کے مطابق نرخ نامے میں چینی،چائے ،گھی اور کوکنگ آئل شامل نہیں ۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت