تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی کاروائی. 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (راولپنڈی): تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی فوری کاروائی، پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میری بیٹی دوکان پر گئی جس کے ساتھ شہباز مسیح نے فحش حرکات کیں اور زیادتی کیلئے زبردستی گھر لے جانے کی کوشش کی، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز مسیح کو گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار کی ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او ائیرپورٹ اور ٹیم کو شاباش۔
ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال ناقابل برداشت ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے.