خیبر پختوںخوا حکومت کا 27 اکتوبر کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختوںخوا حکومت کا 27 اکتوبر کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منانے کا فیصلہ، محکمہ تعلیم کا ضلعی ایجوکیشن آفسران کو مراسلہ، مراسلہ کے مطابق تمام تعلیمی اداروں تقاریر،واک ،ریلیوں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا جائے، 27 اکتوبر کو سکولز اور محکمہ تعلیم کے دفاتر میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جائے، ڈی سیز کے ساتھ عوامی ریلی،واک اور احتجاج کا انعقاد کیا جائے،27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے سکولز میں تقاریر اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انتظام کیا جائے، متن کے حوالہ سے آرٹس مقابلے کے ذریعے سکولز میں کشمیر پر مظالم کا اظہار کیا جائے گا، مراسلہ کے مطابق تقاریب میں منتخب نمائندوں کو بلایا جائے، تقاریب میں کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا۔