رستم چارگلی اڈہ میں المناک حادثہ، باپ بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک (رستم):ریسکیو کے مطابق رستم چارگلی اڈہ میں المناک حادثہ، باپ بیٹا موقع پر جاں بحق، موٹرسائیکل سوار ہیوی ٹرک کی زد میں آنے سے 2 سالہ بچے سمیت جانبحق، جبکہ اس کی بیوی بال بال بچ گئی، حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے باپ اور بیٹے کی لاشوں کو رستم ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والے 28 سالہ محمد ریاض کا تعلق رستم کے علاقے زور آباد سے ہے.