قومی فاسٹ بالر عمر گل کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے 36 سالہ عمر گل نے سدرن پنجاب کی ٹیم کے خلاف آخری میچ آج کھیلا ہے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو میچ کے اختتام پر بلوچستان اور پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔