پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے- مشیر قومی سلامتی

ویب ڈیسک: معاون خصوصی معید یوسف کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، خطے میں امن، ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات ترجیح ہے.

مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے، بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے خطے کو خطرات لاحق ہیں، عالمی امن کیلئے پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کر رہے ہیں.