پشاور جانے والی ہائی ایس کوچ اور چنگ چی رکشہ میں تصادم۔ 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک (لکی مروت): لکی مروت میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، پشاور جانے والی ہائی ایس کوچ (بکسہ) اور چنگ چی رکشہ میں تصادم ہوا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کم سے کم 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی، زخمیوں کو گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔