یکہ توت نہر کے جنگلے غائب۔علاقہ مکین پریشانی کا شکار

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور کے علاقے ملک آباد یکہ توت میں نہر کے جنگلے غائب – نہر کے جنگلے غائب ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے۔علاقہ مکین کے مطابق ائیریگیشن محکمے کو کئی مرتبہ شکایات کی لیکن سنوائی نہ ہوئی ۔جنگلہ نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن بچے نہر میں گررہے ہیں ۔روڈ شکست وریخت کا شکار ہے ،علاقہ مکیں کا کہنا ہے کے ائیریگیشن حکام فوری طور پر نوٹس لے ۔تا کہ بچوں کے نہر میں گرنے کے حادثات پر قابو پایا جا سکے-