Screen Shot 2020 10 17 at 5.10.51 PM

اب مختلف قسم کا عمران خان آنے والا ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کو کسی قسم کا پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔ وزیراعظم

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ٹائیگرزفورس کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کے جنون کاشکریہ آپ کےجذبےکاشکریہ، ٹائیگرفورس کوخوش آمدیدکہتاہوں ، 28مارچ ٹائیگرفورس بنائی تھی ، آپ نےتب سےجب تک جومدد کی اس پرشکریہ۔

وزیراعظم عمران خان نےپی ڈی ایم کے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا اس سرکس میں بہت سے فنکار تھے آپ ڈیزل پر کیوں اڑے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں شجرکاری کرنی ہے،پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے غلط وقت پربارش ہوئی ،گندم کی فصل متاثرہوگئی ، ملک میں صرف درخت نہیں اگانے بلکہ اپنے دریا بھی صاف کرنے ہیں۔

مہنگائی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ہمارےملک میں مہنگائی ہے،اس کی کئی وجوہات ہیں، ہماراروپیہ گرا،ہمیں حکومت ملی توبڑاتجارتی خسارہ ملا، جب تجارتی خسارہ ہوتوڈالراوپراورروپیہ کم ہوجاتاہے، پیٹرول اور دیگر چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں میں جان کر ڈیزل نہیں کہہ رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ملک کی بہت بڑی لعنت ہے، قائداعظم نے بھی ذخیرہ اندوزی کو بھی بڑی لعنت قرار دیا، ٹائیگر فورس نے کہیں بھی خود مداخلت نہیں کرنی، ٹائیگرفورس نے تصویر لینی ہے اور پورٹل پر ڈال دینی ہے، باقی کام ہمارا ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

اپوزیشن کے جلسے سے متعلق انھوں نے مزید کہا 11سال پہلے میں نے کہا تھا کہ سرکس شروع ہوگا، کل جو دو بچوں نے تقریریں کیں ان پربات نہیں کرناچاہتا، ایک ان میں سےنانی ہوگئی ہےلیکن میرے لیے بچی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ گیدڑ دم دبا کر باہر بھاگا تھا، یہ وہ نوازشریف ہےجوآج فوج اورفوج کےخلاف ایسی زبان استعمال کررہاہے، نوازشریف جنرل جیلانی کے گھر پرسریا بناتے ہوئے وزیربنا، یہ ضیاالحق کےجوتےپالش کرکےوزیراعلیٰ بنا، افسوس ہےکہ ہمارےملک کی عدالتوں نےاس کی مددکی، یہ وہ آدمی ہے، جس نے زرداری کو 2 بار جیل میں ڈالاتھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکاکیس جنرل باجوہ نےنہیں بنایاتھا،نوازشریف اورزرداری پرایک کتاب لکھی گئی تھی ، کتاب میں ذکرتھادونوں کیسے ملک سے پیسہ چوری کرکے لے کر گئے، وہ کتاب جنرل باجوہ نے نہیں لکھی تھی، باہر کوئی کتاب لکھیں تو جو لکھیں وہ ثابت کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

انھوں نے کہا کہ گھوسٹ وارزمیں ذکرہےنوازشریف نےامریکی فوج سےتحفظ مانگا، یہ لوگ اپناچوری کاپیسہ بچانے کے لیے ملک بیچ سکتےہیں، جو میر جعفر اور میر صادق نے کیا یہ لوگ وہ کرتے ہیں، یہ حملہ جنرل باجوہ پرنہیں پاکستانی فوج پرہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہی بات نریندرمودی کررہاتھا،کہتاتھانوازشریف پسندہے،آرمی چیف نہیں، میں نے دنیا کو مودی کی شکل دکھائی کہ یہ کتنا بڑا انتہا پسند ہے، بھارتی میڈیامیں آرہا ہے کہ نواز شریف کتنا جمہوریت پسند ہے۔

وزیراعظم نے کہا عدلیہ اورنیب کوپیغام دیناچاہتاہوں، لوگ چاہتےہیں ان چوروں سےپیسہ واپس آئے، عدلیہ کوحکومت سےجومددچاہیےوہ دینےکوتیارہیں، روز سماعتیں کرکےکیس ختم کریں، خداکاواسطہ ہےکہ کیسزکومنطقی انجام تک پہنچاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کواب کوئی وی آئی پی جیل نہیں ملےگی،عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے،سرکس والےتوکسی نہ کسی کاکندھاپکڑکرآئے، انشااللہ اب میں آپ کومقابلہ کرکےدکھاؤں گا، ملک سےپیسہ لوٹ کرباہرجانےوالوں کوخودپکڑوں گا۔

وزیراعظم نے کہا آج سےمیری پوری کوشش ہےکہ نوازشریف کویہاں لایاجائے، یہاں تمہیں عام جیل میں ڈالیں گے،وی آئی پی جیل میں نہیں، تم واپس آؤ دیکھنا تمہیں کیسےرکھتےہیں۔