download 1 75

وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کا کنونشن آج ہوگا، کنونشن سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، وزیراعظم کی کنونشن میں ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی، دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دئیے گئیے، کنونشن سینٹر میں بھی بڑی اسکرینز نصب کرنے کا کام جاری، وزیراعظم اپنے خطاب میں نوجوانوں کی نئی ذمہ داریوں کا تعین کریں گے، نوجوانوں کو آئندہ کی حکمت عملی گائیڈ لائینز اور مکمل لائحہ عمل بتایا جائے گا، ٹائیگر فورس کی ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کیلئے مخصوص ٹاسک سونپے جانے کا امکان، نوجوانوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر کنونشن سینٹر کے اوور فلو ہونے کا خدشہ، وزیراعظم کا خطاب کنوشن سینٹر کے اندر اور باہر بڑی اسکرینز پر بھی دکھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتِخابات کیلئے سیکورٹی پلان تیار، انٹرنیٹ سروس بندش کا امکان