afghan 1 1

افغان خاتون علاج کی منتظر، معذور مریضہ کی علاج معالجے کیلئے پشاورآنے کیلئے درخواست

ویب ڈیسک(میرانشاہ) دونوں پائوں سے معذور 45 سالہ افغانی خاتون والی بیگم گزاشہ 4 دنوں سے شمالی وزیرستان کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں علاج کی منتظرہے،جو کے افغانستان کے ولایت خوست کے علاقے نادرشا کوٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔خاوند صابر گل افغانی کا کہناہے کے کابل میں 3 بار کمر کا آپریشن کیا، دونوں پاوں سے معزور ہوگئی ہے۔ قانونی طریقے سے پاک افغان بارڈر علام خان کے راستے سے پاکستان میں علاج کیلئے آئے ہیں۔مریضا کا بیٹا نور رحمن افغانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے علاج کیلئے پشاورکے ڈاکٹر تجویز کئے ہیں ، علاج کیلئے پشاور جاتے ہوئے راستے میں ایشا چیک پوسٹ پر روک کر میرانشاہ ہسپتال واپس کردیا۔گزشتہ 4 دنوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مر یضہ سخت تکلیف میں مبتلا ہے ۔ جی او سی میجرجنرل شاکراللہ خٹک،ڈی سی شاہد علی خان،اور ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انسانی ہمدردی کے ناطے معذور مریضہ کو علاج معالجے کیلئے پشاور لے جانے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان