Crispy Fried Fish in Ginger Garlic Sauce Wide

دل کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے مچھلی کتنی مفید

ویب ڈیسک :دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے مچھلی یقینا بہت مفید غذا ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر مچھلی پکانے کا طریقہ کار غلط ہے، تو یہ کولیسٹرول کم کرنے کے بہ جائے بڑھا دیتی ہے۔ اس لیے ایسے افراد کو مچھلی تل کر ہر گز مت دیں، بلکہ گرلڈ یا اسٹیمڈ فش دیں۔اگر آپ وزن کم کر رہے ہیں یا کسی دوسری وجہ سے تلی ہوئی اشیا سے پرہیز کر رہے ہیں، مگر آپ کا دل ان کو کھانے کا بھی کر رہا ہے، تو آپ ان چیزوں کو گھی میں تلنے کی بہ جائے بیک کر کے کھا سکتے ہیں جیسے پکوڑے، سموسے، چپس، چکن، مچھلی اور بہت سی دوسری اشیاء، اس سے نہ صرف گھی میں موجود کیلوریز سے بچا جا سکتا ہے، بلکہ تلنے کے دوران ختم جانے والے بہت سے صحت بخش غذائی اجزا بھی محفوظ رہتے ہیں۔ مکھن اور زیتون کا تیل ہماری صحت کے لیے تب تک بہت عمدہ ہیں، جب تک ان میں کھانا پکانے کی بہ جائے انہیں ڈریسنگ یا سوس کے طور پر استعمال کیا جائے اس لیے مکھن کو چپاتی، ڈبل روٹی، سینڈوچ پر لگا کر یا کھانا پکا لینے کے بعد آخر میں اس میں ڈال کر استعمال کر لیں۔ ہمارے دیسی کلچر میں کھانوں کو مزے دار بنانے کے لیے انھیں مکھن میں پکایا جاتا ہے، اور ولایتی کلچر کو پسند کرنے والے زیتون کے تیل میں کھانا پکاتے ہیں۔ یہ دونوں طریقہ کار صحت کے لیے انتہا ئی خطرناک ہیں اور کینسر جیسے مہلک امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔اور زیتون کے تیل کو سلاد، پاستہ، سوپ وغیرہ میں ڈال کر اس کی افادیت حاصل کر لیں۔ اسی طرح گھی کے استعمال سے بھی پرہیز کریں۔ آگ پر کھانا بنانے کے لیے ہمیشہ ویجیٹبل آئل کا ہی استعمال کریں۔

کیٹاگری میں : صحت