aftab sherpao

ملک کی حالت قابل برداشت نہیں مہنگائی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں-آفتاب احمد خان شیر پاو

ویب ڈسک (چارسدہ): قومی وطن پارٹی کے یوم تاسیس سے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان کا خطاب میں کہنا تھا کہ آٹھ سالوں میں بڑے نشیب وفراز آئے لیکن روزبروز پارٹی کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ، دوہزار اٹھارہ کے انتخاب میں بدترین دھالی ہوئی اور سلکیٹڈ حکومت وجود میں آئی ، سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا برا حال کر دیا ہے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گئی ہے ، ملک کی حالت قابل برداشت نہیں مہنگائی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں ، سیاسی جماعتیں اگر عوام کے ساتھ نہ نکلے تو لوگ سیاسی جماعتوں سے نکل کر سڑکوں پر آئیں گے ، پی ڈی ایم عوام کی صیح ترجمانی کر رہی ہے یہی وجہ ملک بھر میں جلسوں کا آغاز ہو چکا ہے ، پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ کا جلسہ تاریخی تھا ، حکمران کہتے ہیں مہنگائی سابقہ حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے حالانکہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  اصل دہشت گرد کچے کے ڈاکو کو اسلحہ فراہم کرنے والے ہیں، بیرسٹر سیف