rana sanaullah

ایمپائر اُنگلی، انگھوٹھی اور اشاروں پر چلتی حکومت بائیس کروڑ عوام کو حساب دینے کے لئے تیار ہوجائے- رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں کاگوجرانوالہ جلسے پر حکومتی وزراکے بیانات پر رد عمل دیتے ہو ئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی تقریر ایمپائر کی انگلیوں پر ناچنے والی کٹھ پتلیوں کو سمجھ نہیں آئے گی، یہ تین بار کے منتخب وزیراعظم کی تقریر تھی جس نے تلخ تاریخی حقائق قوم کے سامنے رکھے ، ووٹ چوری کرنا آئین کی خلاف ورزی اورعوام سے غدار ی ہے عمران نیازی سمیت سلیکٹڈ ٹولے نے چھپ کر نوازشریف کی پوری تقریر سنی ،محافظ آئین نوازشریف کے سوالات کا جواب دینے کی بزدل ٹولے میں ہمت نہیں، فارن فنڈنگ کیس میں23 خفیہ اکاونٹس کی شفاف تحقیقات ہوئی تو پابندی پی ٹی آئی پر لگے گی ، سلیکٹڈ نیازی کرائے کے ترجمانوں سمیت نوازشریف کی تقریر سنے اور سبق حاصل کرے ایمپائر انگلی، انگھوٹھی اور اشاروں پر چلتی حکومت بائیس کروڑ عوام کو حساب دینے کے لئے تیار ہوجائے، گوجرانوالہ پاور شوکو فلاپ کہنے والے جان چکے ہیں کہ وہ فلاپ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم