mian sb

گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خاتمے کا آغاز اور عوامی اعلان جنگ تھا- ترجمان پی ڈی ایم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): میاں افتخارحسین نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خاتمے کا آغاز اور عوامی اعلان جنگ تھا، گوجرانوالہ جلسہ دراصل اس نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم تھا، حکومتی ہٹ دھرمی، رکاوٹوں اور جبر کے باوجود عوامی سمندر حکومت کے خلاف نکل آیا تھا، حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرے اور نئے شفاف، غیرجانبدار اور بغیر کسی مداخلت کے انتخابات کا اعلان کیا جائے، کراچی جلسہ گوجرانوالہ جلسے سے بھی بڑا ہوگا، سرکاری ترجمان ذرا میدان میں نکلے، حقیقت سامنے آجائیگی، حکومتی ترجمانوں جھوٹ پہ جھوٹ بولتے چلے جارہے ہیں، عوام اب حقیقت جان چکی ہے، مہنگائی کے طوفان، ناقص پالیسیاں اور بے روزگاری کے بوجھ مزید برداشت نہیں کئے جاسکتے، کراچی کا جلسہ شہر کی تاریخ کا عظیم جلسہ ثابت ہوگا جس میں تمام قائدین شرکت کریں گے، اب یہ قافلہ رکنے والا نہیں، حکومت کے خاتمے تک عوام کی طاقت کے ساتھ جدوجہد جاری رہے گی، گوجرانوالہ کے بعد کراچی کے عوام اس سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اپنا فیصلے 18 اکتوبر کو دیں گے، وزیراعظم اور اسکے حواریوں میں ذرا سی بھی عقل ہو تو انہیں فوراً استعفے دے دینے چاہیئں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا