download 3 24

اسلامیہ کالج انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

ویب ڈیسک (پشاور): اسلامیہ کالج انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئی، جائنٹ ایکشن کونسل کا قلم چھوڑوکام چھوڑ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، سینئر ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر محمدزمان کی قیادت میں جائنٹ ایکشن کونسل کے عہدیداروں کی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہوگئی، انتظامیہ نے ملازمین کی پروموشن ، فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی بچوں کی تعیناتی اور دیگر مطالبات تسلیم کرلئے ہیں، کامیاب مذاکرات کے بعد ملازمین نے چار روز سے جاری ہڑتال اور پیر کے روز جمرود روڈ پر مجوزہ دھرنا ختم کردیا، ملازمین نے تمام 14ہاسٹلز میں طلبہ و طالبات کو فوڈ کی فراہمی بھی شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس