اپوزیشن جماعتوں کا دوسرا جلسہ آج باغ جناح میں ہوگا ۔جلسے کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک(کراچی)پیپلز پارٹی کے رہنماں کے مطابق جلسے سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی ۔ مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، ایمل ولی خاں، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، شاہ اویس نورانی، علامہ ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، افتخارحسین، امیرحیدرخان ہوتی، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگرجلسے سے خطاب کریں گے۔پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں لگادیگئی ہیں ،جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسے میں شرکت کیلئے ماسک کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ 5، جلسہ گاہ کے پانچ مرکزی دروازے ہیں جس میں تین مردوں کے لیے، ایک خواتین اور ایک دروازہ مرکزی قائدین کی آمدورفت کے لیے مختص ہے۔ تمام جماعتوں کے پرچم اور خیر مقدمی بینر جلسہ گاہ میں آویزاں کیے گئے ہیں۔اپوزیشن اتحاد کا حکومت کے خلاف دوسرے جلسے کی میزبانی پیپلز پارٹی کرے گی، پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح میں ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے،باغ جناح جلسے کے لئے مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچ گئے ،جبکہ مریم نواز سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین آج اتوار کو کراچی پہنچیں گے۔