خواتین کو معاشرے میں طاقتور بننے اور اپنا آپ منوانے کے لئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا – ماہرہ خان

ویب ڈسک (کراچی) : مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرا خان کا کہنا ہے کہ خواتین اگر خود کو طاقتور ، مضبوط اور اپنے اپ کو منوانا چاہتی ہے تویہ اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کیئے بغییر ممکن نہیں ،

انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے آج کی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کے حقوق اور مقام و مرتبے کا تعین کر دیاگیا تھا ۔صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہ نکا کہنا تھا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے ، والدین کو چاہیے کہ اپنی بچیوں کی تعلیم پر توجہ دیں اور یہی ان کا مشکل وقت کے لئے ہنر بھی ہے ۔