شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔ 1 شخص جاں بحق

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان): شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق واقعہ لانڈ سید آباد کے علاقے چرخیل میں پیش آیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری استاد مجیب ولد قرار جاں بحق ہوئے، موسمی مجیب اپنے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔