مریم نواز کراچی پہنچ گئی۔کارکنوں نے ائیرپورٹ پرا ستقبال کیا

ویب ڈیسک(کراچی) مریم نواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 سے کراچی پہنچ گئیں ہیں ۔ مریم نواز پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئیں۔ ایئرپورٹ پر مریم نواز کا استقبال کیا گیا۔ محمد صفدر، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ایئرپورٹ کے باہر مریم نواز کا استقبال، لیگی کارکنان کے نعرے ۔مریم نواز شارع فیصل پر لیگی کیمپ میں کارکنان سے خطاب بھی کریں گی۔ مریم نواز مزار قائد پر بھی حاضری دینگی۔