ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 567 نئے کیسز سامنے آئےہیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 16 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں567 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9296 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 7ہزار 069 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 23 ہزار 019 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،
سندھ میں 1 لاکھ 41 ہزار 713 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 559، کے پی 38598 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 17996 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4047، بلوچستان میں 15669 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 3437 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6654 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2579 ، پنجاب میں 2298 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1265، اسلام آباد میں 194 کورونا مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 147، گلگت بلتستان میں کورونا کے 90 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے81 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 32062 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 793مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 74 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 40 لاکھ 74 ہزار 024 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔