چترال میں کاروبار کے مواقعوں پر دوروزہ تربیتی پروگرام چترال میں منعقد ہوئی

ویب ڈیسک (چترال): چترال میں ایک غیرسرکاری ادارے اور محکمہ امور نوجوانان حکومت خیبر پختونخوا کی معاونت سے سیاحت کے شعبے میں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروبار کے مواقعوں پر دوروزہ تربیتی پروگرام چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں چترال یونیورسٹی اور مقامی پوسٹ گریجویٹ کالجوں کے طلباء وطالبات شریک تھی، اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) عبدالولی خان مہمان خصوصی تھے، جس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں انٹرپرائزز کو ترقی دینے اور خصوصاً اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹورزم اوربزنس کے دوسرے شعبوں میں آگے لانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور اس نوعیت کی ٹریننگ پروگرامات اس مشن کو آگے بڑہانے کا باعث بنتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چترال میں آنے والا وقت ترقی اورروزگار کے بے شمار مواقع سامنے لائے گی، مگر اس کے لئے نوجوان نسل کو تیار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں صرف اعلیٰ تعلیم کی ڈگریوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ اس کے لئے انہیں پہلے سے مطلوبہ کوالٹی اور صلاحیتوں کا مالک بنانا چاہئے۔