ہری پور میں شادی میں جائداد کے تنازعہ پر بیٹے نے باپ سمیت بھائیوں پر فائر کھول دیا

ویب ڈیسک (ہری پور): تھانہ حطار کی حدود گاوں شادی میں جائداد کے تنازعہ پر بیٹے نے باپ سمیت بھائیوں پر فائر کھول دیا، والدمحمد ریاض جاں بحق مشتاق ولد ریاض جاں بحق جبکہ مقبول ولد ریاض شدید زخمی ہوا، زخمی مقبول کے مطابق میرے بھائی اشتیاق نے مبینہ طورپر ہم سب پر فائرنگ کی ہے، تھانہ حطار کی پولیس نے جاں بحق افراد سمیت زخمی کو ٹرامہ سنٹر منتقل کیا اور دریافت شروع کردی جبکہ ملزم اشتیاق موقع سے فرار ہو گیا۔