ہر آنے والے دن میں نواز شریف اپنے وطن دشمن بیانات سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ غلام سرور خان

ویب ڈیسک (راولپنڈی): وزیر ہو ابازی غلام سرور خان کا ٹیکسلا میں عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو،ہر آنے والے دن میں نواز شریف اپنے وطن دشمن بیانات سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں، یہ ان کی قسمت اچھی ہے کہ ابھی تک ادارے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں کررہے، ملک کےاندر کالی بھیڑوں کو پہچانیں اور ملک دشمن عناصر کو ناکام بنانے میں اتفاق و اتحاد سے کام لیں، مضبوط محفوظ اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے،اس ملک کی بقا اور سالمیت کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں اس کے اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، پور ی دنیا دیکھ لیں اس ملک جیسی نعمتیں پوری دنیا میں نہیں ملتیں، ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کی جامع حکمت عملی طے کر رہے ہیں، انشا للّٰہ آنے والا وقت پہلے سے بہت بہتر ہوتا جائے گا، کروڑوں روپےکی کثیر رقم سے علاقہ میں منصوبے مکمل کئےجارہے ہیں، سیاست عبادت سمجھ کر رہا ہوں، ہماری نیت صاف ہے،خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر اس علاقے کی تعمیرو ترقی جاری رکھیں گے، یقین دلاتا ہوں آپ کے باقی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے،آپ کےاعتماد پر پورا اترنے کوشش کر رہے ہیں۔